ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دلتوں پر مظالم کے خلاف چنتامنی میں مختلف دلت تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

دلتوں پر مظالم کے خلاف چنتامنی میں مختلف دلت تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

Mon, 01 Aug 2016 11:04:43  SO Admin   S.O. News Service

چنتامنی :یکم اگست(محمد اسلم ؍ایس او نیوز)کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی ودیگر دلت تنظیموں کے کارکنان نے گجرات ،کرناٹک سمیت ملک بھر میں دلتوں پر ہورہے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے چنتامنی شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں کثیر تعداد میں دلت طبقہ اقلیتی طبقہ وغیرہ کے لوگ شرکت کئے تھیں۔ریلی شہر کے ٹروالرس بنگلہ سے نکل کر ڈبل روڈ،ایم۔جی۔روڈ،چیلور روڈ،بنگلور سرکل سے ہوکر تعلق دفتر کا گھیراؤ کرکہ کئی گھنٹے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے دلت سنگھرش سمیتی کے لیڈر وجئے نرسمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے مرکز میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے سرکار برسراقتدار آئی تب سے سنگھ پریوار کی غنڈہ گردی عروج پر ہے۔جمہوری ملک میں ذات کی بنیاد پر حملے ہورہے ہیں ۔گذشتہ دنوں گجرات میں کچھ نوجوان دلتوں کو مردہ گائے کا چرم نکالنے پرنام نہاد گاؤ رکشا سمیتی کے لوگوں نے سرے عام بر بریت کے ساتھ پیٹا اور غیرانسانی طریقہ سے ظلم و جبر کا مظاہرہ کیا لیکن گجرات پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور غنڈوں کو قانون ہاتھ لینے کی پوری چھوٹ دی۔شہریوں کی حفاظت پر تعینات پولیس کے لئے بڑی شرم کی بات ہے کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی چاہتی ہے کہ ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہواور گاؤ رکشا سمیتی کے نام پر جو ملک بھر دلتوں اور اقلیتوں پر حملے ہورہے ہیں وہ فوری طور پر بند ہوں۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے بارے میں بی جے پی اوتر پردیش کے نائب صدر دیا شنکر سنگھ نے انتہائی ناز یبا لفظوں کا استعمال کیا ہے ان سب سے واضح ہوتا ہے کہ بی جے پی کے لیڈروں کے ذہن دلتوں اور خواتین کے کو لیکر کتنے گندے ہیں۔کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی اس قسم کے شرپسند سیاستدانوں کی حرکتوں کا سختی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے اور کہا کہ دلتوں پر گجرات میں ہوئے حملے کا زخم ابھی بھرا ہی نہیں کہ ریاست کرناٹک میں گزشتہ دنوں چکمگلورضلع کو پامیں ایک دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے بلراج اور اس کے خاندان کے چار افراد کو 30 تا 40بجرنگ دل کارکنوں نے صرف اس لئے مارا کہ ان کے گھر میں گائے کا گوشت رکھا ہوا ہے۔بجرنگ دل کے کارکنوں نے لاٹھی سے اُس خاندان کے افراد کو بڑے بے دردی سے پیٹا جس میں 53سالہ بلراج کا ہاتھ فریکچر ہوگیا اور اس کے خاندان کے افراد زخمی ہوگئے۔اسی طرح ریاست ہریانہ میں ایک دلت نوجوان لڑکی کی عصمت لوٹ جاتی ہے جب وہ لڑکی ان غنڈوں کے خلاف کیس درج کرواتی ہے تو پھر وہی غنڈے ے اسی لڑکی کی دوبارہ عصمت لوٹتے ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہریانہ کی بی جے پی کی حکومت کتنی ناکام ہے ۔ان کی جونام لیو امہم بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ محض ہوائی باتیں ہیں۔اس طرح کے بے شمار حادثات وواقعات پورے ہندوستان میں دلتوں پر ہورہے ہیں۔

اس احتجاج کے بعد کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی کے کارکنان نے تحصیلدار کو ایک یادداشت پیش کی گئی اس احتجاج میں ٹی۔وینکٹیش،راگھو،وی۔امر،جئے۔کرشنا،ظہیر پاشاہ،لکشمی نارائن،شرنیواس،نارائن سوامی،وغیرہ موجود رہے۔


Share: